اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی کرہ ارض کی بگ ڈیٹا رپورٹ 2020 کا اجرا
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز نے 27 ستمبر کو بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 2019 کے بعد ،یہ دوسری بار ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلی سطحی اجلاس کے دوران ، چینی اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے پائیدار ترقیاتی اہداف کی مدد کے لیے ارتھ بگ ڈیٹا رپورٹ جاری کی گئی۔
یاد رہے کہ چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ایی نے 26 ستمبر کو غربت میں کمی اور جنوب-جنوب تعاون کے بارے میں ایک اعلی سطحی ویڈیو کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ چینی سائنس اکیڈمی مذکورہ رپورٹ تیار کرکے مختلف ممالک کو 2030کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے نفاذ کی نگرانی اور تشخیص کے لیے ریفرنس فراہم کررہی ہے۔ رپورٹ میں ڈیٹا پروڈکٹس کے 24 سیٹس ، طریقہ کار کے 13ماڈل اور فیصلہ سازی کے 19 ریفرنسز کا مواد شامل ہے ۔ان میں چین کے زمینی انحطاط کی صورتِ حال اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا جائزہ ، چین کی پائیدارشہری ترقی کی جامع تشخیص ، چین کے سمندری ماحولیاتی نظام کی تشخیص ، اور عالمی جنگلات کی مانیٹرنگ جیسے معاملات شامل ہیں۔