موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور کاربن اخراج کو کم کرنے میں چین کی نمایاں کامیابی

2020-09-28 10:49:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت حیاتیات اور ماحول نے ستائیس ستمبر کو "موسمیاتی تبدیلی پر مثبت رد عمل " کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ محکمہ برائے امورِ موسمیاتی تبدیلی کے سربراہ لی گاون نے کہا کہ چین نے "بارہویں پنچ سالہ منصوبے" سے جی ڈی پی کے فی یونٹ میں کاربن اخراج کی کمی کا ہدف بنایا تھا۔

سال دو ہزار انیس میں چین میں جی ڈی پی کے فی یونٹ کاربن اخراج میں سال دو ہزار پندرہ اور دو ہزار پانچ کے مقابلے میں بالترتیب اٹھارہ اعشاریہ دو فیصد اور اڑتالیس اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئی ہے ۔یعنی سال دو ہزا بیس تک چالیس سے پینتالیس فیصد کی کمی کے وعدے کو قبل از وقت پورا کیا گیا ہے۔

لی گاو کے مطابق "چودہویں پنچ سالہ منصوبے" کے دوران چین کاربن اخراج کی کمی کے اس عمل کو آگے بڑھائے گا اور ملک بھر میں کاربن اخراج کی تجارتی منڈی کے قیام کو تیز کرے گا۔اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ماحول دوست پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے وسائل ، مالیات ،ٹیکس اور قیمت سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ طور پر متعلقہ پالیسی بنائی جائے۔


شیئر

Related stories