"بڑی طاقت ہونے کا مطلب زیادہ اختیارات حاصل کرنا نہیں،زیادہ ذمہ داری اٹھانا ہے، چینی وزیرخارجہ وانگ ای
چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین انسداد وبا کے عالمی تعاون کو مضبوط بنانے میں اقوام متحدہ کے اہم کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہےاور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر وبا کو سیاسی رنگ دینے اور "وائرس لیبلنگ" کی مخالفت کرتاہے۔ چین انسداد وبا کی درست سمت میں ثابت قدم ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر پائیدار ترقی کو مزید اہمیت دی گئی ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یکطرفہ پسندی ، تحفظ پسندی اور تنہائی پسندی ناکام ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑے ملک کو زیادہ اختیار ات سے فائدہ اٹھانے کے بجائے زیادہ ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملک کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی بنیاد پر قائم عالمی نظام اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر قائم عالمی نظم و ضبط کی حمایت کرتا ہے۔