"شی جن پھنگ کی انسداد غربت کی کہانی" کے عنوان سے کتاب کی اشاعت
حال ہی میں چین بھر میں ایک کتاب شائع کی گئی ہے جس کا عنوان ہے "شی جن پھنگ کی انسداد غربت کی کہانی" ۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے جامع خوشحال معاشرے کے قیام اور چینی قوم کی عظِیم نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کو ہدف بناتے ہوئے غربت کے خاتمے کو حکومتی فرائض میں نمایاں اہمیت دی ہے ۔ انہوں نے اس حوالے سے نئے تصورات اور نظریات کے مطابق سلسلہ وار نئی پالیسیاں اور اقدامات متعارف کروائے ہیں ۔ جس کے باعث چین میں انسداد غربت کے شعبے میں عظیم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ چین نے عالمی انسداد غربت کے عمل کو آ گے بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ مذکورہ کتاب میں انسداد غربت کے حوالے سے شی جن پھنگ کی 67کہا نیاں شامل کی گئی ہیں جن کے ذریعے غربت کے خاتمے کی مہم کے دوران رونما ہونے والے مختلف شاندار اور متاثر کن لمحات کی عکاسی کی گئی ہے۔