امریکی عدالت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے انتظامی فیصلے پر عمل درآمد معطل

2020-09-28 16:52:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

واشنگٹن کی ایک عدالت نے 27 تاریخ کو فیصلہ سناتے ہوئے امریکی موبائل ایپ اسٹور سے ٹِک ٹاک کو ہٹانے سے متعلق امریکی حکومت کے ایگزیکٹو آرڈر پر عمل درآمد معطل کر دیا ہے۔
ٹک ٹاک نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گی۔ادھر امریکی محکمہ تجارت نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلے کا احترام کیا جائے گا اور فوری لازمی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایگزیکٹو آرڈر اور اس سے متعلقہ اقدامات کو فعال طور پر برقرار رکھا جائے گا ۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 6 اگست کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹِک ٹِاک امریکی قومی سلامتی کے لئے ایک خطرہ ہے لہذا امریکی شہریوں اور اداروں پر ٹک ٹاک اور اس کی ملکیتی کمپنی بائٹ ڈانس سے لین دین پر پابندی عائد کی گئی تھی۔


شیئر

Related stories