چین کی جانب سے متنازعہ سرحدی علاقے میں بھارتی تعمیرات کی مخالفت
2020-09-29 17:08:14
انتیس تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے میڈیا بریفنگ کے دوران چین۔ بھارت سرحدی علاقے میں سڑک کی تعمیر کے حوالے سے کہا کہ چین بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر قائم کردہ نام نہاد "لداخ وسطی خطے" کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔ چین تنازعے والےسرحدی علاقوں میں فوجی مقاصد کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی مخالفت کرتا ہے۔حال ہی میں چین اور بھارت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق، کسی بھی فریق کو سرحدی علاقے میں ایسے اقدامات سے باز رہنا چاہیے، جو علاقائی صورتحال کو پیچیدہ بناسکتے ہیں۔