چین اور ویت نام کے صدور کی ٹیلیفونک بات چیت

2020-09-30 10:58:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے حالیہ دنوں ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت نگیوین فو ٹرونگ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

صدرشی جن پھنگ نے کہا کہ کووڈ-۱۹کی وبا کے خلاف جنگ میں ، چین اور ویتنام کی جماعتوں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور مل کر مشکلات پر قابو پایا اور مشترکہ طور پر وبائی امراض کی روک تھام میں کامیابی حاصل کی۔ عملی تعاون سے "ساتھیوں اور بھائیوں" کی گہری دوستی اور سوشلسٹ قیادت و نظام کی خوبیوں کا بھر پور مظاہرہ کیا گیا ہے۔اس وبا کا عالمی پھیلاؤ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ بنی نوع انسان کی تقدیر ایک دوسرے سے منسلک ہے ، اور صرف یکجہتی اور تعاون کے ذریعے ہی ہم مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ چین، ویتنام کے ساتھ ویکسین کی تیاری اور دیگر تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے ، اور ویکسین کی تحقیق و ترقی کے مکمل ہونے اور استعمال میں آنے کے بعد ترقی پذیر ممالک کو ترجیح دے گا۔چین کچھ ممالک کی طرف سے وبا کے نام پر سیاست کرنے اور اس کے ذریعے دوسروں کو بدنام کرنے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ، اور صحت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

ویت نام کے صدر نگیوین فو ٹرونگ نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں پارٹیوں اور ممالک کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے ، معاشی اور تجارتی تعاون میں نئی پیشرفت کے فروغ، کثیرالجہتی فریم ورک کے تحت مشترکہ طور پر پرامن ومستحکم ترقیاتی ماحول کو برقرار رکھنے اور موجودہ مسائل کو احسن انداز میں حل کرنے کے لیےباہمی مفاہمت اور تعاون کے لیے پر امید ہیں۔


شیئر

Related stories