چین میں کھلے پن کو توسیع دینے کے لیے دس انتظامی لائسنز جاری یا منسوخ کیےجائیں گے
2020-09-30 11:21:31
انتیس ستمبر کوچینی ریاستی کونسل کےدفترِ اطلاعات کی جانب سے منعقدہ ریاستی کونسل کی پالیسی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ چین کی سرکاری تعیناتی کے مطابق ، کھلے پن کو توسیع دینے کے لیے دس انتظامی لائسنسز کو منسوخ یا جاری کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
چین کی وزارت تجارت کے شعبہِ غیر ملکی سرمایہ کاری کے ڈائریکٹر زونگ چانگ چھینگ کے مطابق ، اس میں بنیادی طور پر مارکیٹ تک رسائی کے طریقہ کار کو آسان بنانے ، درآمد ات و برآمد ات کے کاروبار کو آسان بنانے اور غیر ملکیوں کے ساتھ مساوی" قومی سلوک" فراہم کرنا شامل ہے۔