چین میں یومِ شہدا کے موقع پر بیجنگ میں خصوصی تقریب

2020-09-30 11:25:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں تیس ستمبر کو " یومِ شہدا " منایا جاتا ہے ۔اس دن صبح ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بیجنگ کے تھین آن مین اسکوائر میں عظیم ہیروز کو پھولوں کی ٹوکریاں پیش کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور مرکزی حکومت کے رہنماؤں نے عوامی نمائندوں کے ساتھ ان عظیم ہیروز کو پھولوں کی ٹوکریاں پیش کیں۔

یاد رہے کہ ،چینی حکومت نےاگست 2014 میں باضابطہ طور پر ہر سال 30 ستمبر کو یوم شہدا منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس دن ، ملک میں ان شہدا کی یاد میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے ، ملک و قوم کے ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے ، تاکہ ان کی یادیں اور کارنامے قومی تاریخ کے اوراق پر رقم ہو جائیں۔ 2018 میں ، "عوامی جمہوریہ چین کے ہیروز اور شہدا کے تحفظ سے متعلق قانون" باضابطہ طور پر منظور کیا گیا ، اس قانون کے مطابق 30 ستمبر کو یوم شہدا کے طور پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔چینی حکومت ہر سال اسی دن بیجنگ کےتھین آن مین سکوائر پر ہیرو ز اور شہدا کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرتی ہے۔


شیئر

Related stories