قومی دن کے موقع پر صدر شی جن پھنگ کے مہمان خصوصی
اگرچہ یہ سب عام لوگ ہیں لیکن قومی دن کے موقع پر انہیں شی جن پھنگ کی جانب سے بیجنگ میں جشن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت ملی ہے ۔
یاد رہے کہ تیس ستمبر دو ہزار انیس کو چینی خواتین کی والی بال کی ٹیم عظیم عوامی ہال میں داخل ہوئی ۔ شی جن پھنگ نے تمام کھلاڑیوں اور کوچ سے مصافحہ کیا اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔
ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے کھلاڑیوں کے ساتھ ماضی کے شاندار لمحات کی یادیں تازہ کیں۔ اس ٹیم نے مسلسل پانچ مرتبہ مختلف عالمی مقابلوں میں فتوحات حاصل کی تھیں اور ان کی جیت کی لگن چینی لوگوں کے لیے متاثر کن تھی۔
سی چھوان ایئر لائنز کے کپتان لیو چھوان جیان اور اُن کا عملہ بھی دو ہزار اٹھارہ کے قومی دن کے موقع پر شی جن پھنگ کی دعوت پر عظیم عوامی ہال میں منعقدہ تقریب میں موجود تھا ۔ کپتان لیو چھوان جیان اور اُن کے عملے نے چودہ مئی دو ہزار اٹھارہ کو ایک پرواز کے دوران اچانک کاک پٹ کا شیشہ ٹوٹنے کے باوجود انتہائی مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کروایا جسے معجزہ قرار دیا گیا ہے ۔
اسی طرح یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ کو شی جن پھنگ نے چین کے مختلف علاقوں کے بنیادی یونٹوں میں کام کرنے والے بہتریں اور مثالی نمائندوں کو قومی دن کی جشن کی خصوصی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہا کہ چین میں 56 قومیتیں آباد ہیں اور یہ سب چینی قوم کے ایک بڑے خاندان کے مساوی رکن ہیں ، تمام قومیتیں ایک ساتھ مل کر چینی قوم کے روشن مستقبل کی تشکیل کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آنکھوں کی مانند ، قومی یکجہتی کا تحفظ کرنا چاہئے ، اور قومی اتحاد کی اپنی زندگی کی طرح قدر کرنی چاہیے ، ایک دوسرے کو انار کے بیجوں کی طرح گلے سے لگا کر رکھنا چاہیے ۔