چین کا ویکسین کے حوالے سے اپنے وعدے کی پاسداری کا عزم

2020-09-30 18:46:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تیس تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چین کووڈ۔۱۹ سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی تحقیق اور تیاری میں تیزی لا رہا ہے۔ چین نے اعلان کیا تھا کہ ویکسین کی تیاری کے بعد اسے عالمی عوامی مصنوعات کے طور پر مناسب قیمت پر دنیا کو فراہم کیا جائے گا۔ چین ترقی پزیر ممالک میں ویکسین کے عام استعمال کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ چین اپنے وعدے کی تکمیل کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ترقی پزیر ممالک کو بطور عطیہ اور امداد سمیت مختلف طریقوں سے ویکسین کی فراہمی میں ترجیح دے گا ۔


شیئر

Related stories