چین کے صدر شی جن پھنگ کا کویتی امیر کے انتقال پر اظہار تعزیت
2020-09-30 19:42:07
چین کے صدر شی جن پھنگ کا کویتی امیر کے انتقال پر اظہار تعزیت
چین کے صدر شی جن پھنگ نے تیس تاریخ کو کویت کے نئے امیر شیخ نواف ال احمد الصباح کے نام ایک تعزیتی پیغام میں چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کی افسوسناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔جناب شی نے کویت کی تعمیر و ترقی میں شیخ صباح کے کردار کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چین اور کویت کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ شیخ صباح کی افسوناک رحلت سے چینی عوام ایک مخلص دوست سے محروم ہوئے ہیں۔اسی روز چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی اپنے کویتی ہم منصب سے شیخ صباح کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔