چین اور بھارت کے درمیان سرحدی امور سے متعلق مشاورتی اجلاس جاری
2020-09-30 19:46:05
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تیس تاریخ کو پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ اس وقت چین اور بھارت کے درمیان سرحدی امور سے متعلق مشاورت اور رابطہ میکانزم کا انیسواں اجلاس جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے وزاء خارجہ کے درمیان ماسکو میں طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد سمیت موجودہ مسائل کے حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے تاکہ چین۔ بھارت سرحدی صورتحال مستحکم ہو سکے۔