عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں پروقار تقریب کا انعقاد
چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چینی صدر شی جن پھنگ ،وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ سمیت پارٹی رہنماوں اور ریاستی رہنماوں نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کووڈ۔۱۹ کے تناظر میں عوامی جمہوریہ چین کی تاریخ میں سال 2020 کو غیر معمولی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر وبائی صورتحال اور شدید کساد بازاری کے باوجود چین نے انسداد وبا اور اقتصادی سماجی ترقی کو ہم آہنگ طور پر آگے بڑھایا ہے ۔چین نے وبا کے خلاف جنگ میں اہم اسٹریٹجک کامیابیاں حاصل کی ہیں، معاشی نمو بحال ہو رہی ہے اور انسداد غربت میں شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں عوام کے ذریعہ معاش کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ ہمیں غیر متزلزل طور پر اصلاحات میں توسیع جاری رکھنی چاہیے اور اعلی درجے کے کھلے پن کو فروغ دینا چاہیے، ہر ایک کو اہم اہداف کے حصول اور رواں برس ہر اعتبار سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔چینی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ایک ملک ،دو نظام ، ہانگ کانگ کے لوگ ہانگ کانگ کے حکمران اور مکاو کے لوگ مکاو کے حکمران ، کے اصولوں پر غیر متزلزل اور جامع طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔انہوں نے تائیوان میں ہر قسم کی علیحدگی پسندی کی کوششوں اور بیرونی مداخلت کی شدید مخالف کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے عوام کے درمیان تعاون و تبادلوں ،پر امن ترقی ،ہم آہنگی ،قومی سالمیت کے مضبوط دفاع ،ترقیاتی مفادات کو فروغ دیا جائے گا اور بنی نوع انسان کے لیے ہم نصیب سماج کی جستجو کی جائے گی۔جناب لی نےتمام ممالک کے ساتھ باہمی سودمند تعاون کو وسعت دینے ،عالمگیر گورننس میں فعال شمولیت، وبائی صورتحال پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مشترکہ اقدامات اور عالمگیر معیشت کی بحالی میں چین کی فعال شمولیت کا عزم ظاہر کیا۔