چین کے صدر شی جن پھنگ کی کویت کے نو منتخب امیر کو مبارک باد
2020-10-01 16:25:40
چین کے صدر شی جن پھنگ نے یکم تاریخ کو شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا نیا امیر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین اور کویت کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد فریقین کے تعلقات کو فروغ ملا ہے ، دونوں ممالک باہمی اعتماد پر مبنی بہترین دوست اور مخلصانہ تعاون کے حامل شراکت دار ہیں۔جناب شی نے کہا کہ وہ چین۔کویت تعلقات کی ترقی کو نمایاں اہمیت دیتے ہیں اور نومنتخب امیر کویت کے ساتھ مل کر چین۔کویت جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک اور دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو سکیں۔