چین کی سماجی تنظیموں کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مشترکہ ترقی کے تحت تحفظ انسانی حقوق پر زور
چین کی مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے حالیہ دنوں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پینتالیسویں اجلاس میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے چین کے موقف کو اجاگر کیا گیا ہے۔سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ زندہ رہنے اور ترقی کا حق بنیادی انسانی حقوق ہیں۔ جامع مشاورت،اشتراکی تعمیراور مشترکہ ترقی کے تحت تمام ممالک کی ترقی کی حمایت کی جائے۔ دوسرے ممالک کے عوام اپنی ترقیاتی راہ کے انتخاب میں حق بجانب ہیں۔ہم چند ممالک کی جانب سے دوسرے ممالک پراپنی مرضی مسلط کرنےکی مخالفت کرتے ہیں اور انفرادی ممالک کی جانب سے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر دیگر ممالک کو ہراساں کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی انسانی سماج کا مرکزی موضوع ہے جبکہ انسداد غربت ترقیاتی حقوق کو فروغ دینے کی ایک کنجی ہے۔چینی سماجی تنظمیں ملکی اور عالمی سطح پر انسداد غربت ، بھوک کے خاتمے ،صحت و خوشحالی ،معیاری تعلیم ،شفاف پانی اور مناسب روزگار کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہیے۔انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ معاشرے میں ہر طبقے کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں اور کمزور طبقات کے مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کیا جائے۔عالمی برادری تعاون کو مضبوط کرے جبکہ ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پزیر ممالک کی ترقی کے لیے مزید ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔