چین نے انسداد وبا کے موئثر اقدامات اپناتے ہوئے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کو یقینی بنایا ہے
2020-10-01 19:47:11
حال ہی میں جنیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پینتالیسویں اجلاس کے دوران چین کی انسانی حقوق کی تنظیم نے فعال شرکت کی۔
تنظیم کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ چین نے انسداد وبا کے موئثر اقدامات اپناتے ہوئے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کو یقینی بنایا ہے ، بالخصوص کمزور طبقے پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو خاطر خواہ کم کیا گیا ہے۔اسی باعث وبا کی وجہ سے غربت میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ وبا کی سنگینی کے باوجود چین پر عزم ہے کہ 2020 میں ملک کے تمام دیہی علاقوں سے لوگ غربت سے نجات حاصل کریں گے۔
سنکیانگ یونیورسٹی میں چینی زبان اور ادب کی پروفیسر شیادیہ ابرایان نے کہا کہ سنکیانگ میں اقلیتی قومیتوں سے متعلق ثقافتی پہلووں کو تاریخی فروغ ملا ہے اور اُن کے ثقافتی ورثے کے موئثر تحفظ سے آگے منتقل کیا گیا ہے۔