چین کے قومی دن اور مون کیک فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ
2020-10-02 16:49:02
کووڈ۔۱۹ کے بعد چینی عوام اس وقت آٹھ روزہ طویل تعطیلات سے لطف اٹھا رہے ہیں ۔ اعدادوشمار کے مطابق قومی دن اور مون کیک فیسٹیول کی تعطیلات کے پہلے ہی روز ، ملک بھر میں سیاحوں کی تعداد تقریباً دس کروڑ رہی جبکہ شاہراہوں پر گاڑیوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے بتایا کہ قومی دن اور مون کیک فیسٹیول کی تعطیلات کے پہلے روز ، ملک میں سیاحوں کی مجموعی تعداد نو اعشاریہ سات کروڑ رہی ،جبکہ سیاحت کی مد میں آمدنی 7665 کروڑ یوان رہی ،جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بحالی کا تناسب 68.9 فیصد ہے۔