چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم سے ترقی کا سفر

2020-10-02 17:04:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم اکتوبر 2014 کو ، عوامی جمہوریہ چین نے اپنی 65 ویں سالگرہ منائی۔ اس سال قومی دن کے استقبالیہ میں ، شی جن پھنگ نے ایک اہم خطاب کیا۔ ایسا نئی صدی میں پہلی مرتبہ تھا جب چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاست کے اعلی ترین رہنما نے قومی دن کے استقبالیہ میں خطاب کیا۔

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد حاصل شدہ کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ ہم چینی قوم کی عظیم نشاتہ الثانیہ کے مقصد کے انتہائی قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین کی ترقی کا دارومدار چینی عوام کی مشترکہ کوششوں پر ہے۔ اسی باعث "عوام کو اولیت دینا" طرز حکمرانی کا واضح تصور ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں چینی خصوصیات کی حامل سوشلزم کی راہ پر گامزن رہنا چاہیے۔ ترقی چین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ، چین کو پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینا ہوگا۔

عوامی جمہوریہ چین کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر ، چینی عوام نے مختلف مشکلات سے نمٹتے ہوئے سخت جدوجہد کی ہے۔ چین کی ترقی سے یہ احساس بھی مزید گہرا ہو چکا ہے کہ دنیا اور چین کی ترقی لازم و ملزوم ہیں۔


شیئر

Related stories