چین نے حقوق نسواں سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے بیانیے کو جھوٹ قرار دے دیا

2020-10-02 19:11:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم اکتوبر کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے چین میں حقوق نسواں کی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اس حوالے سے دو اکتوبر کو چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ مائیک پومپیو جھوٹ بول رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی خواتین اب بھی وسیع پیمانے پر تعصب اور امتیاز کا شکار ہیں۔فائرنگ کے باعث امریکی خواتین کی ہلاکت کی شرح دیگر بلند آمدنی والے ممالک کی نسبت 21 گنا زیادہ ہے جبکہ ستر فیصد امریکی خواتین کو جنسی ہراسانی یا جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ترجمان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا پومپیو تین سال قبل امریکی خواتین کی جانب سے شروع کی گئی "می ٹو" مہم بھول چکے ہیں ؟ ریڈ انڈینز کی بدترین تاریخی نسل کشی کے سبب امریکی سماج سے انہیں بے دخل کیا گیا ،اُن کی ثقافت کو کمزور کیا گیا اور اُن کے قتل عام کے باعث پچاس لاکھ ریڈ انڈینز اب صرف ڈھائی لاکھ تک محدود ہو چکے ہیں ۔صحیح معنوں میں یہ "نسل کشی" ہے۔کیا مائیک پومپیو اتنی جلدی "بلیک لائیو میٹرز"بھی بھول گئے ؟


شیئر

Related stories