اقوامِ متحدہ میں ایک مرتبہ پھر سے امریکہ کی چین کو بدنام کرنے کے کوشش ، چین کا سخت جواب

2020-10-03 16:43:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم اکتوبر کو اقوام متحدہ کی ۷۵ویں جنرل اسمبلی میں بیجنگ ورلڈ ویمن کانفرنس کے انعقاد کی پچیسویں سالگرہ کی مناسبت ایک اعلی سطحی اجلاس کے انعقاد کے دوران امریکی وزیر خارجہ اور وزیر تعلیم نے اپنے بیان میں ایک مرتبہ پھر سیاسی جھوٹ کا سہارا لےکر چین کو بدنام کرنےکی کوشش کی۔اس حوالے سے اقوام متحدہ میں چین کے مستقبل وفد کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ تمام رکن ممالک متحد ہو کر خواتین کے عالمی نصب العین کو فروغ دے رہے ہیں جب کہ اس وقت بھی امریکہ اپنی اندرونی سیاست کے لیےاصل معاملات پر بات کرنے کی بجائے اقوام متحدہ کے اہم امور سے توجہ ہٹا رہا ہے۔چین اس عمل کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔

چینی ترجمان نے نشاندہی کی کہ امریکہ اپنی بے بنیاد سرگرمی سے موجودہ عالمی نظم و نسق کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والا ملک بن چکا ہے۔امریکہ دنیا کو واپس "جہالت کے دور "میں لے جانے کی کوشش کر رہا ہے ۔چین اور دنیا کے عوام اس کی اجازت نہیں دیں گے۔چین کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور اس کے فروغ کے لیے دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہےاور اقوام متحدہ کے ساتھ ، اقوام متحدہ کی بنیاد پر بین الاقوامی نظام نیزبین الاقوامی قانون کی بنیاد پر بین الاقوامی نظم و نسق ،انصاف اور مساوات کی بھر پور حفاظت کرے گا۔


شیئر

Related stories