" پانڈا نرس شیانگ شیانگ" کی جاپانی تخلیق کار اواساکی
دو ہزار اٹھارہ میں اوا ساکی ہروکا ، جو صرف چند چینی جملے بولتی تھی ، چین آئی اور چین جاپان دوستی ہسپتال میں رضاکار نرس بن گئی۔ چین جاپان دوستی ہسپتال میں کام کرتے ہوئے ،انہوں نے چینی ساتھیوں کے ساتھ مل کر جاپانی طبی نرسنگ کے طریقے بھی متعارف کروائے۔
اوا ساکی ہروکا نے بتایا کہ وہ چین آنے سے پہلے ، اس "پڑوسی ملک" کے بارے میں نہیں جانتی تھی۔ "جاپانی عوام چین کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔" چین میں اپنے احساسات اور مشاہدات جاپانیوں تک پہنچانے کے لئے انہوں نے انٹرنیٹ پر مزاحیہ خاکے شائع کرنے کا فیصلہ کیا ، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ چین کے بارے میں جان سکیں۔
"شیانگ شیانگ ڈائری" کا مرکزی کردار ایک پانڈا نرس ہے ، اور دکھائی جانے والی کہانیاں "شیانگ شیانگ " اور اس کے ساتھیوں کے کام اور روزمرہ زندگی کے چھو ٹے چھوٹے واقعات پر مبنی ہیں۔
اوا ساکا ہروکا نے چین سے جاپان واپس جانے کے بعد ، "شیانگ شیانگ ڈائری" نے میں ایک نیا باب شامل کیا :جس میں " پانڈا شیانگ شیانگ " وبائی امراض کی روک تھام کے بارے میں عام فہم معلومات فراہم کرتی ہے۔"شیانگ شیانگ " اکثر مزاحیہ الفاظ میں چینی طبی عملے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔