چین کے سولہویں بین الاقوامی کامکس فیسٹیول کا اختتام
2020-10-05 15:23:31
چار اکتوبر کو چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام چین کا سولہواں بین الاقوامی کامکس فیسٹیول شہر ہانگ چو میں اختتام کو پہنچا۔کل سات لاکھ انتالیس ہزار افراد نے اس فیسٹیول کی آف لائن سرگرمیوں میں شرکت کی جب کہ ایک کروڑ سے زائد افراد نے آن لائن سرگرمیوں میں حصہ لیا۔پینسٹھ ممالک اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے دو ہزار چھ سو اسی اداروں اور پانچ ہزار آٹھ سو چھیاسی تاجروں یا پیشہ ورانہ شخصیات نے شرکت کی۔ میلے کے دوران پچیس کروڑ یوان کے برابر معاہدوں پر دستخط ہوئے اور ایک ہزار پانچ سو تینتالیس تعاون کے منصوبوں پر اتفاق کیا گیا۔