چین کے قومی دن اور مڈ آٹم ڈے کی تعطیلات کے دوران معیشت کی نمو اندرون و بیرون معیشت کو قوت فراہم کررہی ہے

2020-10-05 15:31:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے قومی دن اور مڈ آٹم ڈے کی تعطیلات کے دوران وبا کے انسداد میں اہم کامیابی کے باعث سفرکرنے والے چینی شہریوں کی تعداد میں نمایاں اضافے سے کھپت میں بھی نمایاں اضافہ ہورہا ہے،سیاحت اور خدمات کے شعبوں کی بحالی کو فروغ مل رہا ہےاور چینی معیشت کی اندرونی گردش میں تیزی آرہی ہے۔ان دنوں ملک میں سیاحوں کی تعداد، شاہراہوں پر گاڑیوں کی تعداد اور ریلوے سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جنوبی کوریا میں جدید معیشت کے انسٹی ٹیوٹ کے رکن ہان جے جن نے اس حوالے سے بتایا کہ چین میں تعطیلات کے دوران اقتصادی خوشحالی اندرونی ضروریات کو وسعت دینے کی عکاسی کرتی ہے۔معمول کے انسداد وبا کے اقدامات کے نتیجے میں تعطیلات میں معیشت کی نمو شہریوں کی کھپت کی ممکنہ صلاحیت کو اخراج کا راستہ فراہم کررہی ہے۔

تعطیلات کی معیشت چین کی معیشت کی اندرونی گردش کو بڑھاتے ہوئے بیرونی گردش کو بھی بڑھا رہی ہے جس سے عالمی اقتصادی اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔مبصرین نے نشاندہی کی ہے کہ چین میں کھپت کی منڈی کی بحالی

سے چینی معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ بیرونی دنیا کی چین میں برآمدات اور سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔


شیئر

Related stories