قومی دن کی تعطیلات کے پہلے چار روز میں چین میں سیاحوں کی تعداد 425 ملین ہو گئی

2020-10-05 15:50:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے ڈیٹا سینٹر کے حساب کے مطابق ، چار اکتوبر کو ایک ہی دن میں چین میں سیاحوں کی تعداد 110 ملین جبکہ ملکی سیاحت کی آمدنی 80.79 بلین یوآن بنی ۔جامع اعدادوشمار کے مطابق ، یکم اکتوبر سے چار اکتوبر تک ،چین میں 425 ملین لوگوں نے سیاحت کی ،اس طرح پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اس میں 78.4٪ کی بحالی ہو چکی ہے ۔ اندرونی سیاحت کی آمدنی 312.02 بلین یوآن رہی ، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 68.9٪ بحالی ہوئی ہے۔چین کے تمام حصے اب بھی وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پالنے کے سخت اقدامات کو عمل میں لارہے ہیں اور سیاحوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کےاصول کوسختی سے نافذ کیا جارہا ہے۔  


شیئر

Related stories