گولڈن ویک چین کی اقتصادی بحالی کا واضح اشارہ ، غیر ملکی میڈیا
حال ہی میں ، امریکہ کے "نیویارک ٹائمز" نے "چین کے قومی دن کے موقع پر گولڈن ویک کے دوران وبا سے سخت متاثرہ سیاحت کی صنعت کے فروغ کے عنوان سے ایک رپورٹ شائع کی۔
رپورٹ کے مطابق ، کسی بھی سال ، گولڈن ویک کی چھٹیوں کے دوران مصرف چین کی معیشت کی صحت کا ایک بیرومیٹر ہے۔ رواں سال اس کی اہمیت اور بھی زیادہ ہے۔ ٹرینوں میں لوگوں کا رش ہے، لوگ جوق درجوق قدیم عبادت گاہوں کی سیر کررہے ہیں ۔ یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ چین وبا سے بحال ہو رہا ہے۔
اگرچہ وائرس اور معیشت کے بارے میں خدشات بدستور موجود ہیں ، پھر بھی چینی سیاح گولڈن ویک کے دوران پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال دو علامات، دو رجحانات کی تصدیق کرتی ہے : پہلا ، چین حیرت انگیز رفتار سےمعمول کے قریب واپس آگیا ہے۔ دوسرا ، چونکہ وبا کا سلسلہ جاری ہے اس لیے لوگوں کے سفر کا طریقہ کار بدل رہا ہے ، چین کے وہ سیاح جنہوں نے بیرونی ملکوں کا رخ کرناتھا اب چین کے اندر سیر کررہے ہیں ۔