سینئر چینی سفارت کار سری لنکا، متحدہ عرب امارات، الجیریا اور سربیا کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
2020-10-07 16:17:45
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے سات تاریخ کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن، چین کے سینئر سفارت کار یانگ جیے چھی ، سری لنکا ، متحدہ عرب امارات ، الجزیا اور سربیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ان کا یہ دورہ جمعرات سے پیر تک جاری رہے گا۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق یانگ جیے چھی جو کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے دفتر برائے امور خارجہ کمیشن کے ڈائریکٹر بھی ہیں، یہ دورہ مذکورہ ممالک کی دعوت پر کر رہے ہیں۔