یورپی یونین کے رہنماؤں نے چین کو موسمیاتی تبدیلی اور کووڈ-۱۹ جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک اہم شراکت دار قرار دیا ہے

2020-10-07 16:28:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق چھ تاریخ کو ، یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے برسلز میں ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ چین بہت سارے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں یورپی یونین کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ یورپی یونین نے 2060 تک چین کی کاربن کے اثرات سے پاک ماحول کے حصول کے وعدے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اس میدان میں چین کی کوششوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اسی کے ساتھ ، یورپی یونین دو طرفہ سرمایہ کاری کےمعاہدوں کے حوالے سے مذاکرات کی رواں سال کے اختتام سے قبل کامیابی کے ساتھ تکمیل کی منتظر ہے۔


شیئر

Related stories