تعطیلات کے دوران چائنا ریلوے سے یومیہ سفر کرنے والوں کی تعداد 10 ملین سے زائد رہی

2020-10-08 16:33:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چائنا نیشنل ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے سات تاریخ کو اعلان کیا کہ قومی دن کی تعطیلات اختتام پذیر ہورہی ہیں ، اور واپسی پر ریلوے سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 7 اکتوبر کو۱۲ ملین مسافروں نے ،چین کے قومی ریلوے سے سفرکیا جس کے لئے 1129 اضافی مسافر ٹرینیں چلائی گئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق 6 اکتوبر کو 11.332 ملین مسافروں نے قومی ریلوے سے سفر کیا ، اسی طرح 30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک مسلسل 7 دن تک روزانہ ایک کروڑ سے زائد مسافرون نے چائنا نیشنل ریلوے سے سفر کیا۔

تعطیلات کے دوران ، مسافروں کی تعداد بہت زیادہ رہی ۔ محکمہ ریلوے نے مسافروں کوحفظان صحت سے متعلق ذاتی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ریلوے حکام کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ٹرینوں میں وبا سے بچاؤ کو یقینی بنایا جاسکے۔


شیئر

Related stories