متعدد ممالک کے عوام کی عالمی غربت میں کمی کے لئے چین کی خدمات کی تعریف
چین نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف 2030 ایجنڈے میں غربت میں کمی کےہدف کے حصول کے لئے،زیادہ سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکالنے کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے ، بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر غربت میں کمی سے متعلق تعاون کو فعال طور پر فروغ دیا ہے۔ اس سلسلے میں چین کی کاوشوں اور تعاون کو پوری دنیا کے لوگوں نے سراہا ہے۔
اٹلی کے لورینزو ڈی میڈیکی انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر فیبیو ماسیمو پیرینتی کا خیال ہے کہ عالمی نظم و نسق میں ، چین دی بیلٹ اینڈ روڈانیشیٹیو اور نئے مالیاتی اداروں کے ذریعے سب سےپسماندہ علاقوں کی ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فیبریزیو ہو چلڈ نے بھی ترقی پذیر ممالک کی غربت کے خاتمے میں مدد کے لئے چین کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین آہستہ آہستہ اقوام متحدہ کی زیرقیادت ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کا ایک اہم فراہم کنندہ بنتا جارہا ہے ، جو غربت میں کمی لانے کیلئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے جنوب-جنوب تعاون کے سلسلے میں بھی کافی خدمات سرانجام دی ہیں۔