قومی دن کی آٹھ روزہ تعطیلات میں ترسٹھ کروڑ ستر لاکھ سفر
آٹھ اکتوبر کو چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق رواں سال قومی دن اور وسط خزاں کے تہوار کے موقع پر ہونے والی آٹھ روزہ تعطیلات میں اندرونِ ملک ترسٹھ کروڑ ستر لاکھ سفر ہوئے جو پیچھلے سال کی اسی مدت کی تقابلی بنیاد پر اناسی فیصد تک پہنچے ہیں ۔ اندرونِ ملک سیروسیاحت کے شعبے میں آمدنی چار کھرب چھیاسٹھ ارب چھپن کروڑ یوان تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے تقریباً انہتر اعشاریہ نو فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وبائی صورتحال پر قابو پانے کے بعد یہ پہلا گولڈن ویک ہے ۔سلسلہ وار مثبت اقدامات کی مدد سے نقل و حمل، کھانے پینے کے شعبے، سیاحتی مقامات سمیت مختلف شعبے بحال ہورہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق موجودہ تعطیلات کے دوران سیروسیاحت کے لیے لوگ بے حد مطمئن اور پر اعتماد نظر آئے۔ تعطیلات کے دوان خرچ کی جانے والی رقم میں بھی تعطیلات سے پہلے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا۔اندرونِ ملک سیاحوں کی تعداد اور سیروسیاحت کے شعبے میں خرچ کی جانے والی رقم رواں سال کی ریکارڈ بلند سطح پر رہی ۔