چینی وزیر خارجہ کی انڈونیشیا کے صدر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات

2020-10-10 11:02:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نو اکتوبر کو چین کی ریاستی کونسل کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے چین کے صوبہ یون نان کے شہر تھینگ چھونگ میں انڈونیشیا کے صدر کے خصوصی ایلچی اور وزیررابطہ لوہوت پنجائتن سے ملاقات کی۔

وانگ ای نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے انڈونیشیا کےصدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا۔ وانگ ای نے کہا کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ باہمی تعلقات کو ہمیشہ اسٹریٹیجک نقطہ نظر سے دیکھتا ہے اور دو طرفہ تعلقات کو ہمسایگی سفارتکاری میں ترجیحی حیثیت دیتا ہے۔ اس وقت عالمی صورتحال کافی پیچیدہ ہے اور مستقبلِ انسانی کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال چین اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کی سترویں سالگرہ منائی جارہی ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک اس موقع پر انسداد وبا اور معیشت کی بحالی کے لیے باہمی سیاسی اعتماد میں اضافہ کریں گے اور باہمی تعاون اور تبادلوں کو مزید فروغ دیں گے۔

لوہوت پنجائتن نے صدر شی جن پھنگ کے لیے صدر جوکو وڈوڈو کا دستخط شدہ خط اور ان کے لیے خیر سگالی کا پیغام وانگ ای کو دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وبائی صورتحال کے پیش نظر، انڈونیشیا ویکسینز اور صحت کے سلسلے میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ،تاکہ دونوں ممالک کےدرمیان "فاسٹ چینل" بھرپور کردار ادا کر سکے اور طبی اداروں اور طبی عملے کے درمیان باہمی تبادلے کو فروغ دیا جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ، انڈونیشیا چین کے ساتھ "دی بیلٹ ایند روڈ " اور "عالمی بحر محور" کے تعاون کے منصوبے پر دستخط کرنا چاہتا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری کے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانا چاہتا ہے۔


شیئر

Related stories