شی جن پھنگ کی طرف سے کوریا کی ورکرز پارٹی کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر کم جونگ اُن کے نام تہنیتی پیغام
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ، ورکرز پارٹی کے چیئرمین کم جونگ اُن کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نےاپنے پیغام میں زور دے کر کہا کہ چین اور شمالی کوریا دوست پڑوسی ممالک ہیں ، اور یہ دونوں کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی میں سوشلسٹ ممالک ہیں۔ چین اور شمالی کوریا کے مابین روایتی دوستی موجود ہے اس روایتی دوستی کی آبیاری دونوں ممالک کی پرانی نسلوں نے بہت محنت سے کی ہے۔اس دوستی کی جڑیں بہت گہری ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط سے مضبو ط تر ہوتی گئی ہیں . اس وقت دنیا میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں اور کووڈ-۱۹کا بحران جاری ہے۔ بین الاقوامی اور علاقائی حالات زیادہ پیچیدہ اور تبدیل ہورہے ہیں۔ ہم شمالی کوریا کے ساتھ د و طرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے ، مستحکم کرنے اور ترقی دینے ، دونوں ممالک کے سوشلسٹ نصب العین کی طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے ، دونوں ممالک اور عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے اور علاقائی امن ، استحکام ، ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ورکرز پارٹی آف کوریا ترقی کرتی رہے اور کوریا کا سوشلسٹ معاشرہ زیادہ خوشحال ہو!