چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے فجی کے صدر کو یوم آزادی کی مبارک باد

2020-10-10 16:47:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دس اکتوبر کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے فجی کے صدر کونوسی کون روٹے کو آزادی کی پچاسویں سالگرہ کی ٹیلی فونک مبارک باد پیش کی۔صدر شی جن پھنگ نےاپنے پیغام میں کہا کہ فجی ، آزاد ہونے کے بعد پچاس برسوں میں اپنے ملک کی صورتحال سے مطابقت رکھنے والی ترقی کی راہ پر مسلسل گامزن رہا ہے۔ چین گزشتہ پچاس برسوں میں حاصل کی گئی ان کامیابیوں پر فجی کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔ چین اور فجی اچھے دوست اور اچھے ساتھی ممالک ہیں۔ فریقین کے درمیان اعلیٰ معیار کا سیاسی اعتماد موجود ہے جس کے تمام شعبوں میں نمایاں اثرات موجود ہیں۔ وبا کے خلاف جنگ میں چین اور فجی نے ایک ساتھ مل کر ایک دوسرے کی مدد کی اور دونوں ممالک کے عوام کی جان اور صحت کا تحفظ کیا، جس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود دوستی مزید گہری ہوگئی ہے۔ میں چین اور فجی کے تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتا ہوں ۔ میں آپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان زندگی کے تمام شعبوں میں تعاون اور تبادلوں کو فروغ دینے اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہوں تاکہ دنوں ممالک کے عوام اس تعاون کے ثمرات سے استفادہ کر سکیں۔


شیئر

Related stories