نوجوان اہلکاروں کو اپنی عملی صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہیے، شی جن پھنگ
دس تاریخ کی صبح ، چینی صدر شی جن پھنگ نے 2020 کے موسم خزاں میں نیشنل اسکول آف ایڈمنسٹریشن کے نوجوان کارکنوں کے لئے تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ایک تقریر کی۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ٹھوس مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت میں بہتری لانا موجودہ پیچیدہ صورتحال اور مشکل کاموں کو مکمل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے کارکنوں، خصوصاً نوجوان کیڈروں کو مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت کو مسلسل طور پر بلند کرنا چاہیے۔
جناب شی نے مزید کہا کہ آج کی دنیا بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے ، اور بیرونی ماحول زیادہ عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔ اگلے سال ، چین "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ" کی مدت میں داخل ہو گا اور سوشلسٹ جدید ملک کی تعمیر کے ایک نئے سفر کا آغاز کرے گا۔ جن مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے وہ دن بدن پیچیدہ ہوتے جائیں گے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ کیڈروں خصوصاً نوجوان کارکنوں کو سات قابلیتوں کو بہتر بنانا چاہئے ، یعنی سیاسی صلاحیت ، تفتیش اور تحقیق کی صلاحیت ، سائنسی فیصلہ سازی کی صلاحیت ، اصلاح کی اہلیت ، ہنگامی ردعمل کی اہلیت ، عوام کے ساتھ تبادلے کی صلاحیت ، اور عملی کام کرنے کی صلاحیت۔