چین کے صدر شی جن پھنگ اور چین۔افریقہ تعاون فورم کے شریک چیئرمین میکی سال کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ
چین۔افریقہ تعاون فورم کے قیام کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ اور سینیگال کے صدر اور چین۔افریقہ تعاون فورم کے شریک چیئرمین میکی سال کے درمیان بارہ تاریخ کو تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماوں نے واضح کیا کہ چین۔افریقہ تعاون فورم فریقین کے درمیان ٹھوس تعاون اور اشتراکی مکالمے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے جبکہ اسے جنوب ۔جنوب تعاون میں بھی نمایاں اہمیت حاصل ہے۔دونوں رہنماوں نے چین کے "دو صد سالہ" اہداف اور افریقی یونین کے " ایجنڈا 2063" کی تکمیل کے لیے مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی جبکہ بیجنگ سمٹ اور چین۔افریقہ انسداد وبا یکجہتی سمٹ سے حاصل شدہ ثمرات کو جامع طور پر فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ۔اس موقع پر دونوں رہنماوں نے انسانیت کے بہترین مفاد میں چین۔افریقہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید اعلیٰ درجے تک لے جانے اور چین۔افریقہ ہم نصیب سماج کی تعمیر کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔فریقین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئندہ برس 2021میں سینیگال میں منعقد ہونے والا فورم چین۔افریقہ مشترکہ اہداف کے حصول کو مزید فروغ دے سکے گا۔