چین میں شاہراہ ریشم عالمی فلم فیسٹیول کا آغاز
2020-10-12 09:57:25
ساتواں شاہراہ ریشم عالمی فلم فیسٹیول گیارہ تاریخ کو چین کے صوبہ شان شی کے شہر شی آن میں شروع ہوا۔
چھ روزہ فلم فیسٹیول کے دوران ایک سو سولہ ممالک اور علاقوں کی تین ہزار سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی۔سینما گھر میں دکھائی جانے والی ایک سو دو فلموں میں سے ستر فیصد سے زائد دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک یا علاقوں کی پروڈکشن ہیں۔
فلم فیسٹیول کے دوران دی بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک یا علاقوں کے درمیان فلم کے شعبے میں تعاون،فلمی صنعت کی فائیو جی سے ہم آہنگی ،افرادی تربیت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے تاکہ فلم اندسٹری کی ترقی کے لیے نئی راہیں تلاش کی جا سکیں۔
شاہراہ ریشم فلم فیسٹیول کا آغاز دو ہزار چودہ میں ہوا تھا جو اس وقت شاہراہ ریشم سے وابستہ ممالک اور علاقوں میں فلمی صنعت کی ایک شاندار تقریب بن چکی ہے۔