یورپی یونین کا "نوول کورونا وائرس ویکسین کے عملی منصوبہ" میں چین کی شمولیت کا خیر مقدم

2020-10-12 10:00:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گیارہ تاریخ کو یورپی کمیشن کی صدر ارسلا ونڈر ڈین لیان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں چین کی جانب سے نوول کورونا وائرس ویکسین کے عملی منصوبے "کووایکس" میں شمولیت کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا ۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور چین کا مشترکہ ہدف ہے کہ دنیا کے تمام حصوں اور تمام ضرورت مند افراد تک ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور کثیر الجہتی اس کی کلید ہے۔ "ہم چین اور دوسرے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔"

اسی روز یورپی یونین میں خارجہ اور سلامتی پالیسی سے متعلق اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل نے بھی چین کے فیصلے کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ ٹھوس عالمی اقدامات اور کوششوں کے ذریعے ہی ہم کووڈ -۱۹ کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں۔


شیئر

Related stories