شی جن پھنگ شین جن خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں شریک ہوں گے

2020-10-12 10:19:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شین جن خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب 14 اکتوبر کی صبح صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین جن میں منعقد ہوگی۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت ، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ تقریب میں شریک ہوں گے اور اہم خطاب کریں گے۔

چائنا میڈیا گروپ اور شن ہوا نیوز ایجنسی تقریب براہ راست نشر کریں گے جبکہ پیپلز ڈیلی آن لائن ، سی سی ٹی وی آن لائن ، اور چائنا نیٹ ورک جیسی اہم نیوز ویب سائٹس بھی تقریب کی کارروائی نشر کریں گی۔


شیئر

Related stories