تیرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین کے معاشی ڈھانچے کی مسلسل بہتری

2020-10-12 16:47:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اعدادو شمار کے مطابق چین میں تیرہویں پانچ سالہ منصوبے یعنی دو ہزار سولہ سے دو ہزار بیس تک، چین کے دیہی علاقوں میں صارفین کے سامان کی خوردہ فروخت میں 44فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔دو ہزار انیس میں چین کے صارفین کے سامان کی کل خوردہ فروخت اکتالیس اعشاریہ دو کھرب یوان رہی تھی۔معاشی نمو میں صارفین کے حتمی اخراجات کی شراکت کی شرح 57٫8 فیصد رہی ،جو معاشی نمو کے فروغ کے لئے ایک اہم قوت ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ چین میں کھپت کے ڈھانچے میں مجموعی طور پر واضح بہتری آئی ہے۔

تیرہویں پانچ سالہ منصوبے کے ابتدا ہی سے چین نے سپلائی کی طرف سے ساختی اصلاحات کا منصوبہ پیش کیا ۔ گزشتہ کئی سالوں کے دوران صنعتی ڈھانچے کی بہتر ی، نئی ابھرتی ہوئی صنعتوں کے فروغ، بگ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت، صنعتی ربوٹس اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال سے چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری اعلی معیاری ترقی کر رہی ہے۔


شیئر

Related stories