فوجیان میں ڈیجیٹل چین کی تعمیر کے تیسرے سربراہی اجلاس کا افتتاح
بارہ اکتوبر کو فوجیان میں ڈیجیٹل چین کی تعمیر کے تیسرے سربراہی اجلاس کا افتتاح ہوا۔ جس کا عنوان ہے،"جدت کاری سے ڈیجیٹل تبدیلی اور ذہانت سے اعلی معیاری ترقی کا حصول ۔
اجلاس کے مرکزی فورم میں ڈیجیٹل چین کی ترقی کے تازہ ترین کارنامے اور تجربات پیش کئے جائیں گے۔ ذیلی فورمز میں ڈیجیٹل حکومت، ڈیجیٹل معیشت، سمارٹ شہر، ڈیجیٹل شہر ، ڈیجیٹل شاہراہ ریشم ، ڈیجیٹل صحت سمیت دیگر موضوعات شامل ہیں۔
گیارہ تاریخ کو چین کے جنوبی شہر فو جو میں ڈیجیٹل چین کی تعمیر کےتیسرے سربراہی اجلاس کے دوران ، چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کے زیر اہتمام "ڈیجیٹل سلک روڈ کی تعمیر کےلئے نیشنل انفارمیٹائزیشن" کے موضوع پر مکالمے کا اہتمام کیا گیا۔ اس سرگرمی سے چین میں متعدد ملکوں کے سفارت خانوں کے عہدیداروں نے خطاب کیا۔ اس دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل سلک روڈ کی تعمیر سے"دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابسطہ ممالک کے مابین تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ایک متحرک پلیٹ فارم مہیا ہوگا۔ شرکا نے امید ظاہر کی کہ ڈیجیٹل معیشت کو ترقی دینے اور سمارٹ سٹی بنانے کے سلسلے میں چین کے تجربے اور چین کے ماڈل سے استفادہ کیا جا سکےگا۔
چین میں سری لنکا کے سفارت خانے کے کمرشل قونصلر ایرکسی گنسیکرانے کہا کہ سری لنکا سمارٹ شہروں کی ترقی کے لئے پرعزم ہے اور وہ چینی ماڈل سے تجربہ حاصل کرسکتا ہے۔ سری لنکن حکومت چینی حکومت اور کاروباری اداروں کے ساتھ مزید رابطے قائم کرے گی تاکہ سری لنکا کی انفارمیشن صنعت کو فروغ دیا جا سکے اور سرمایہ کاری اور کاروباری کے لئے بہتر ماحول پیدا کیا جا سکے۔