"غربت کے خاتمے اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری" کے موضوع پر سمپوزیم کے نام صدر شی جن پھنگ کا پیغام

2020-10-12 20:16:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بارہ اکتوبر کو ، چین کے جنوبی شہر فوزو میں "غربت کے خاتمے اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داریوں" سے متعلق بین الاقوامی نظریاتی سمپوزیم کا آغاز ہوا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے اجلاس کے نام ایک تہنیتی پیغام ارسال کیا۔

صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ غربت کا خاتمہ ، لوگوں کا معاش بہتر بنانا ، اور مشترکہ خوشحالی کا حصول چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کی ضروری تقاضے ہیں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کا ایک اہم مشن ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے ، ہم نے غربت کے خاتمے کو ایک اہم کام قرار دیا ہے ، اور غربت کے خلاف جنگ کو ہمہ جہت طریقے سے شروع کیا اور اس سلسلے میں اہم پالیسیاں مرتب کیں اور انتظامات کیے ہیں۔غربت کا مطلق مسئلہ، جو ہزاروں سالوں سے چینی قوم کو دوچار ہے، تاریخی طور پر حل ہونے والاہے۔ ہمارے پاس اعتماد اور صلاحیت ہے کہ مستقل طور پر غربت کا خاتمہ کیا جائے۔ غربت میں کمی سے متعلق اقوام متحدہ کےپائیدار ترقی کےایجنڈا 2030 کو شیڈول سے 10 سال قبل پورا کیا جائے گا، اور چینی قوم اور انسانی معاشرے کے لئے اس اہم خدمت کو انجام دیا جائے گا۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کاوشوں سے ، عالمی غربت میں کمی کے نصب العین نے بڑی ترقی کی ہے ، لیکن مشکلات اور چیلنجز ابھی بھی سخت ہیں ، تمام ممالک کی سیاسی جماعتوں سمیت بین الاقوامی برادری کو اتفاق رائے تک پہنچنے ، مل کر کام کرنے اور کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں رہنا چاہیے،امن و استحکام کو برقرار رکھیں اور عالمی غربت میں کمی کے عمل کو تیز کریں۔ امید ہے کہ کانفرنس میں مہمان عالمی غربت میں کمی کے تجربات پر تبادلہ خیال کریں گے اور غربت کے خلاف جنگ میں لوگوں کے اعتماد میں اضافہ کریں گے ، اور پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے ایجنڈے2030 کے اہداف کو حاصل کرنے میں اپنی فہم و فراست کے ساتھ بھر پور شرکت کریں گے۔


شیئر

Related stories