چینی مذہبی حلقوں کی امن کمیٹی کی طرف سے انسداد وبا کے حوالے سے ویبنار کا انعقاد

2020-10-13 10:23:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


چین کے مذہبی حلقوں کی امن کمیٹی نے بارہ تاریخ کو بیجنگ میں بین الاقوامی ویبنار کا انعقاد کیا جس میں انسداد وبا کے حوالے سے چین کے تجربات پر روشنی ڈالتے ہوئے صحت سے متعلق بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کی اپیل کی گئی اور دنیا کو درپیش چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی حمایت کا اظہار کیا گیا۔
ویبنار میں چین کی بدھ مت ، تاؤ مت ، اسلام ، کیتھولک ، اور عیسائی برادری کے سربراہان اور چینی مذہبی حلقوں کی امن کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ، عالمی مذہبی امن تنظیم ، ایشین مذہبی امن کانفرنس کے سربراہان ، اور آسٹریلیا ، بنگلہ دیش اور پاکستان سمیت 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے مذہبی نمائندوں نےانٹرنیٹ پر ویبنار میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
شرکاء نے عالمی سطح پر وبا کی روک تھام اور کنٹرول، انسانی صحت اور فلاح و بہبود کے تحفظ اور اقوام متحدہ کے 2030 پائیدار ترقی کےایجنڈے کے نفاذ کو فروغ دینے میں عالمی برادری کےکردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔


شیئر

Related stories