چینی صدر شی جن پھنگ کا صوبہ گوانگ دونگ کا دورہ
2020-10-13 11:30:59
شی جن پھنگ نے چھاؤ جو سانہوان کمپنی کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم غیر محسوس طریقے سے اس صدی کی ایک بڑی تبدیلی کا سامنا کر رہے ہیں ، اس صورتحال میں ، ہمیں خود انحصاری کی راہ اپنانا ہوگی۔ اس حکمت عملی کے تحت ہمیں طاقتور ملک کی تعمیر میں اپنی خدمات سرانجام دینے کی کوشش کرنی چاہئیے۔
چین کے صوبہ گوانگ دونگ کا رقبہ 179،700 مربع کلومیٹر ہے جبکہ مستقل آبادی 115 ملین سے زیادہ ہے۔
دو ہزار انیس میں ، صوبہ گوانگ دونگ کی جی ڈی پی ایک سو کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی ، یوں گوانگ دونگ مسلسل 31 سالوں سے جی ڈی پی کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر رہا اور ہمیشہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے اول صف میں رہا ہے۔