شی جن پھنگ کا میرین کور کا معائنہ

2020-10-13 19:38:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، صدر مملکت ، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ، شی جن پھنگ نے 13 تاریخ کو چینی بحریہ کی میرین کور کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میرین کور پانی کے اندر اور باہر لڑنے کی صلاحیت رکھنے والی اعلیٰ جنگی قوت ہےاور یہ قومی خودمختاری ،قومی سلامتی، علاقائی سالمیت ، قومی سمندری حقوق اور مفادات اور بیرون ملک قومی مفادات کے تحفظ میں اہم ذمہ داریاں ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی فورس جو تیز ردعمل ، اور تمام جنگی میدانوں میں لڑنے کی استعداد رکھتی ہو، اس کی جنگی صلاحیتوں کی بہتر اور مضبوط بنانا نہایت ضروری ہے۔

معلوم ہوا ہےکہ میرین کور کی تشکیل قومی دفاعی اور فوجی اصلاحات کو گہرا کرنے سے متعلق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے فیصلے اور احکامات کے مطابق 2017 میں کی گئی تھی۔ شی جن پھنگ نے معائنے کے دوران میرین کور کی بنیادی صورتحال کو معلوم کیا ،فوجی صلاحیت کی بلندی سے متعلق ملٹی میڈیا فلم دیکھی، اور ویڈیو کے ذریعے متعلقہ ٹاسک فورس کی خصوصی تربیت کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے میرین کور کی تعمیرو ترقی ، اور جنگی صلاحیتوں کی مضبوطی کی مکمل تصدیق کی۔

متعلقہ فوجی کماندڑوں کی رپورٹ سننے کے بعد جناب شی جن پھنگ نے ایک اہم تقریر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی ترقیاتی حکمت عملی ، سیکیورٹی حکمت عملی ، اور فوجی حکمت عملی کی ضروریات کو پورا کرنے اور قومی دفاعی اور فوجی جدت کاری کے اسٹریٹجک انتظامات کو پورا کرنے کے لئے میرین کور کی تعمیر کے اسٹریٹجک ڈیزائن کو مزیدمستحکم کرنا ہوگا اور چینی خصوصیات کے ساتھ میرین کور کی تعمیر کے طریقوں کی تلاش کرنا ضروری ہے۔


شیئر

Related stories