چین اور بھارت کی افواج کے درمیان کمانڈر سطح کے مذاکرات کے ساتویں دور کا انعقاد

2020-10-14 10:36:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزارت دفاع کے ترجمان رن گو چھانگ نے تیرہ تاریخ کو کہا کہ بارہ اکتوبر کو چین اور بھارت کی افواج کے درمیان کمانڈر سطح کے مذاکرات کا ساتواں دور چشل میں منعقد ہوا۔
رن گو چھانگ نے کہا کہ فریقین نے چین - بھارت سرحد کے مغربی حصے میں حقیقی کنٹرول لائن کے علاقے میں دونوں افواج کے ڈس اینگیجمنٹ کے بارے میں گہرائی کے ساتھ تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف کے خیال میں مذاکرات کا یہ دور مثبت اور تعمیر ی رہا ، جس سے ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنے میں مدد ملی۔
دو نوں اطراف نے فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے بات چیت جاری رکھنے اور ڈس انگیجمنٹ کے بارے میں دونوں فریقوں کیلئے قابل قبول حل پر جلد از جلد پہنچنے پر اتفاق کیا ۔
فریقین نے دونوں ملکوں کے رہنماوں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ سرحدی علاقے میں امن و استحکام کے تحفظ کو یقینی بنا یا جائے۔


شیئر

Related stories