چینی صدر کا چین کے شہر شان تھو کا دورہ

2020-10-14 10:52:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے تیرہ تاریخ کو صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شان تھو کے پرانے شہر ی علاقے کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ثقافتی نمائش ہال اور بیرون ملک مقیم چینیوں کے خط و کتابت کے میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے شہر کی بندرگاہ کے طور پر کھلنے کی تاریخ ، خصوصی معاشی زون کے قیام کے بعد تعمیر کی ترقی ، اور اپنے آبائی شہر کی تعمیر کےلیے بیرون ملک مقیم چینیوں کی حمایت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد، شی جن پھنگ نے پرانے شہر ی علاقے میں شہریوں سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ میں اس دورے کے موقع پر ایک مرتبہ پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں چینی عوام اصلاحات و کھلےپن کے راستے پر گامزن رہیں گے اور اپنے عظیم اور خوشحال ملک کی تعمیر کےلیے جدوجہد کرتے رہیں گے ، اور چینی قوم کی نشا ۃ ثانیہ کے حصول کے لئے کوشاں رہیں گے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم سب مل کر کر جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم چینیوں کی ایک اہم خوبی اپنے وطن اور اپنے اہل خانہ سے محبت ہے۔ یہ چینی عوام ، چینی ثقافت ، چینی جذبہ ، چینی دل ہے۔ چین کی اصلاحات ،کھلاپن ، ترقی و تعمیر بیرون ملک مقیم چینیوں کی ایک بڑی تعداد پر منحصر ہے جو مادر وطن کی پرواہ کرتے ہیں۔

شان تھو جنوب مشرقی چین کا ایک اہم بندرگاہ والا شہر ہے۔ یہاں 1860 میں بندرگاہ کھولی گئی۔ یہ جدید دور میں بیرونی دنیا کے لئے کھولا گیا قدیم شہروں میں سے ایک ہے۔


شیئر

Related stories