شین جن کی ترقی چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی عمدہ عکاسی کرتی ہے، شی جن پھنگ

2020-10-14 12:38:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شین جن خصوصی انقتصادی زون کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہ تقریب چودہ تاریخ کو شین جن میں منعقد ہوئی ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد اقتصادی زون کی تعمیر کے تجربات کا خلاصہ بناکر ایک اعلی نقطہ آغاز کے طور پر پیش کرکے اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کو مزید فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شین جن کی خوشحالی نے پوری دنیا کو چین میں اصلاحات و کھلے پن کی عظیم قوت دکھائی ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا روشن مستقبل دکھا یا ہے۔
شین جن چین میں سب سے پہلے قائم کیے گئے خصوصی اقتصادی زون میں سے ایک ہے۔ چالیس برسوں میں شین جین نے ایک سرحدی شہر سے ایک بااثر بین الاقوامی شہر بننے کی تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ۔


شیئر

Related stories