مختلف ممالک کا چین کے خصوصی اقتصادی زونز کی اصلاحات و ترقی میں شرکت کا خیرمقدم ،شی جن پھنگ
2020-10-14 12:47:48
شین جن خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کی تقریب میں چین کے اعلی رہنما شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر کے چالیس برسوں میں مختلف ممالک نے شرکت کی ہے اسی طرح مختلف ممالک کے ساتھ ترقی کی بڑی گنجائش اور مفاد کو شیئر کیا گیا ہے۔چین مختلف ممالک کا خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی میں حصہ لینے کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ جامع مشاورت،تعمیری شراکت،مشترکہ مفادات کے نئے ڈھانچے کی تشکیل کی جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ شین جن چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ پائلٹ اکنامک زون کی تعمیر کو فروغ دے گا ،گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا اور ایک ملک دو نظام کی ترقی کے لیے نئے تجربات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی میں عوام کو اولین اہمیت دی جائے گی۔