شین جن سفید کاغذ کے ایک ٹکڑے پر چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ایک حیرت انگیز ترجمانی ہے۔شی جن پھنگ

2020-10-14 16:15:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شین جن خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے یادگار تقریب چودہ تاریخ کو شین جین میں منعقد ہوئی ،چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کے اعلی ترین رہنما شی جن پھنگ تقریب میں شرکت کی اوراہم خطاب کیا۔

شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبہ گوانگ دونگ چین کی اصلاحات اور کھلے پن کا اہم پائلٹ زون ہے جو اس راہ میں حاصل ہونے تجربات اور پیش قدمی کا عکاس ہے، اور یہ خصوصی صوبہ ہے جس میں سب سے پہلے اور سب سے زیادہ خصوصی اقتصادی زونز قیام میں لائے گئے ہیں۔ شین جن ایک بالکل نیا شہر ہے جس کو چینی کمیونسٹ پارٹی اور عوام نے اپنے ہاتھ سے قائم کیا ہے۔یہ سفید کاغذ کے ایک ٹکڑے پر چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ایک شاندار اور حیرت انگیز ترجمانی ہے۔ شین جن کے کارکنوں اور عوام نے گزشتہ چالیس برسوں کی سخت محنت سے وہ مقام حاصل کیا جس کے حصول میں دنیا کے چند بڑے بین الاقوامی مراکز کو سینکڑوں برس لگے۔یہ چینی عوام کی جانب سے تخلیق کردہ عالمی ترقی کی تاریخ کا ایک شاندارمعجزہ ہے۔

شیئر

Related stories